Visit to Tehsile Headquarter Hospital fort Minro

Visit to Tehsile Headquarter Hospital fort Minro

سیکریٹری محمد اقبال کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال و سول اسپتال فورٹ منرو کا دورہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو اسپتال فورٹ منرو بریگیڈیئر(ریٹائرڈ) محمد ارشد نے اسپتال کے مختلف امور بارے بریفنگ دی۔ اسپتال کے تمام معاملات پاکستان ائیر فورس کے زیر انتظام شاہین فاونڈیشن چلا رہی ہے: بریفنگ
10 نومبر 2022
سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال دوردراز علاقوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل
اسپتال میں گائنی، پیڈز، سرجری، میڈیسن اور اینستھیزیا کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں: بریفنگ
اسپتال میں مکمل علاج معالجہ اور مریضوں کو تین وقت کا کھانا بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے: بریفنگ
موسم سرما میں روزانہ اوسط او پی ڈی 300 تا 400 جبکہ موسم گرما میں روزانہ اوسط تعداد 800 تا 900 ہوتی ہے: بریفنگ
سیکریٹری نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا بھی دورہ کیا۔
سیکریٹری نے فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔
سیکریٹری نے اسپتال میں زیر علاج مختلف مریضوں کی عیادت کی اور ان سے فراہم کردہ سہولیات بارے بھی استفسار کیا۔
سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال کا اسپتال انتظامیہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
اسپتال میں ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے نیوٹریشن سپلیمنٹ اور دیگر تمام متعلقہ ضروریات فراہم کی جائیں گی: سیکریٹری محمد اقبال
پاکستان ائیر فورس کے زیر انتظام دوردراز علاقوں کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی دیکھ کر خوشی ہوئی: سیکریٹری محمد اقبال
دوردراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں: سیکریٹری محمد اقبال
سیکریٹری کا سول اسپتال سخی سرور، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ چھٹہ اور دیہی مرکز صحت چوٹی زیریں کا بھی دورہ
سیکریٹری نے اسپتالوں میں صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی اور دیگر امور کو چیک کیا۔
سیکریٹری نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹ چھٹہ میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر اور رورل ہیلتھ سنٹر چوٹی زیریں میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا۔
سیکریٹری کی اسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی ہدایت
سیکریٹری کی ترقیاتی اسکیموں کو معیار کو یقینی بناتے ہوئے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت